مصر؛ دنیا کے عظیم ترین قرآن کی کتابت

IQNA

مصر؛ دنیا کے عظیم ترین قرآن کی کتابت

7:12 - May 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504530
بین الاقوامی گروپ: مصری وزارت اوقاف کے خطیب محمد عبدالستار نے دنیا کے سب سے بڑے قرآن کی کتابت شروع کردی

مصر؛ دنیا کے عظیم ترین قرآن کی کتابت

 ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  mobtada.com؛ کے مطابق اکتالیس سالہ محمد عبدالستار  جو مصری صوبہ دقهلیه کی رہایشی ہے انہوں نے ورلڈ ریکارڑ کے لیے سب سے بڑے قرآن کی کتابت شروع کردی ہے

 

انکا کہنا تھا: «میں چاہتا ہوں کہ اس عظیم ترین قرآنی نسخے کو اپنے نام سے تاریخ میں محفوظ کرسکوں ویسے بھی میں نے خطاطی پر کافی کام کیا ہے».

 

محمد عبدالستار کا کہنا تھا: «شروع میں مشکلات کافی تھیں اور سب سے بڑا مسلہ مکان  کا تھا تاہم شہر کی  مسجد «میت غمر» میں مجھے مکان مل گیا ، ستار کے مطابق ہر صفحے کی لمبایی ۹ میٹر اور چوڑایی ۶ میٹر ہے».

 مصر؛ دنیا کے عظیم ترین قرآن کی کتابت

گذشتے سال سے آغاز شدہ قرآن کے نصف حصے تک کام مکمل ہوچکا ہے قرآن مجید سیاہ کپڑے پر خطاطی کی جارہی ہے اور ہرصفحے پر ۴۴ سطریں موجود ہیں۔

 

مصری خطیب کے مطابق ہر لائن کی خطاطی  پر آدھا گھنٹہ لگتا ہے اور قرآن کے صرف کپڑوں پر سات ہزار مصری پونڈ لاگت آچکی ہے تاہم دوسرے اخراجات کا اب تک تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گنیز پراس وقت سب سے بڑے قرآن کا ریکارڑ امارات کے نام درج ہے اور چاپ شدہ کتاب «هذا محمد» کے نام سے پرنٹ شدہ ہے جبکہ ستار کا لکھا قرآن ہاتھوں سے خطاطی شدہ ہے۔/

3711253

نظرات بینندگان
captcha