فلسطینی مظاہرین پر تشدد

IQNA

فلسطینی مظاہرین پر تشدد

15:07 - June 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504688
بین الاقوامی گروپ: قدس ڈے کے موقع پر ہزاروں فلسیطینوں نے وطن واپسی کے عنوان سے مظاہروں میں صھیونی مظالم سے نفرت کا اظھار کیا

فلسطینی مظاہرین پر تشدد

ایکنا نیوز-  فلسطینی میڈیا کے مطابق ، غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 

شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک ہے،شہید ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی شناخت ھیثم الجمال کے نام سے ہوئی ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا۔

 

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قدس ڈے کے موقع پر غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کےقریب چار ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے ٹائر جلامظاہرہ کر رہے تھے۔

3721041

 

نظرات بینندگان
captcha