اردن؛ اربد میں ۸۰ حفظ قرآن مراکز کا افتتاح

IQNA

اردن؛ اربد میں ۸۰ حفظ قرآن مراکز کا افتتاح

7:59 - June 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504754
بین الاقوامی گروپ: ادارہ اوقاف اربد کے مطابق مختلف مساجد میں ستّر حفظ اور حسن قرآت مراکز کا افتتاح کیا گیا

اردن؛ اربد میں ۸۰ حفظ قرآن مراکز کا افتتاح

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے السوسنة کے مطابق اربد کے ڈایریکٹر اوقاف  عبدالسلام نصیر کا کہنا تھا: ان مراکز کے افتتاح کا مقصد عوام میں قرآن کی طرف رغبت ایجاد اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان مراکز کے قیام سے جوان عبادت اور خدا پرستی کی طرف مایل ہوں گے  اور یہاں پر جوان حفظ و تجوید قرآن، فقھی معاملات اور سیرت النبی(ص) کے دروس سے استفادہ کریں گے۔

 

اربد کے ڈایریکٹر اوقاف کے مطابق ان مراکز میں تعلیم مفت ہے اور ہفتے میں تین دن ماہر اساتذہ جوانوں کی رہنمائی کریں گے۔

 

 انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ادارہ اوقاف قرآنی مراکز کے ارتقاء کے لیے کوشش کررہا ہے اور پرایمری ،مڈل اور ہائی لیول پر کام جاری ہے۔

 

نصیر کا مزید کہنا تھا: ان مراکز سے فارغ ہونے والے اور کامیاب طلبا کو بین الاقوامی حفظ و تلاوت، اور تجوید قرآن کے مقابلوں میں شریک کیے جائیں گے۔/

3725376

نظرات بینندگان
captcha