کویت؛ گرمیوں میں بچوں کے لیے قرآنی پروگرام

IQNA

کویت؛ گرمیوں میں بچوں کے لیے قرآنی پروگرام

16:32 - June 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504762
بین الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف اور قرآنی انجمن «المنابر» کے تعاون سے گرمیوں میں چار سے نو سال کے بچوں کے لیے قرآنی پروگرام «الغلمان» کا اہتمام کیا گیا ہے

کویت؛ گرمیوں میں بچوں کے لیے قرآنی پروگرام

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  enferaad.com کے مطابق «المنابر» مرکزی کونسل کے ڈپٹی محمد شطی کا اس حوالے سے کہنا تھا : گرمیوں میں اس سال بھی قرآنی کورس الغلمان کا آغاز اتوار یکم جولائی سے ہوگا جو نو اگست تک جاری رہے گا

 

انکا کہنا تھا: پروگرام کے مطابق اتوار سے جمعرات تک کلاسز روزانہ دو گھنٹے تک منعقد ہوں گی جنمیں چار سے نو سال کے بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

 

محمد شطی کے مطابق قرآنی امور  میں ماہر اساتذہ کورس میں بچوں کی رہنمایی کے فرایض انجام دیں گے۔

 

انکا مزید کہنا تھا:  کورس کے لیے مسجد «سعد العبدالله» کے علاقے میں واقع مسجد «ملا راشد الصقر» اور «عبدالله مبارک» کے علاقے کی مسجد «غزیل عوض البخیت» کو قرآنی مراکز کے طور پر منتخب کی گیی ہے جہاں قرآنی کلاسز منعقد کی جارہی ہیں۔/

3726195

نظرات بینندگان
captcha