
ایکنا نیوز- الفرات نیوز کے مطابق عراقی سیکورٹی زرایع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حمرین کے علاقے میں داعش کے اہم مراکز کو اتحادی طیاروں نے نشانہ بنایا جہاں پر داعشی رہنماوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے؛ عراقی زرایع کی اطلاع پر اتحادی طیاروں نے داعش مراکز اور کیمپوں کو نشانہ بنایا جہاں پر بھاری نقصانات پہنچایے گیے ہیں۔
عراقی سیکورٹی زرایع کے مطابق علاقے میں داعش کے زیرزمین تربیت گاہیں اور کیمپس موجود تھے جنکو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے اور ان مراکز میں موجود داعش کے متعدد اعلی کمانڈر انجام کو پہنچ چکے ہیں۔/