اسرائیل نے انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں کے دورے سے روک دیا

IQNA

اسرائیل نے انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں کے دورے سے روک دیا

8:59 - July 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3504901
بین الاقوامی گروپ: صھیونی رژیم نے انسانی حقوق ورکروں کو علاقے کے دورے سے منع کردیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے النشرہ کے مطابق اسپینش ہیومن رایٹس کارکن «آنا سانچز» اور ہالینڈ کے سماجی کارکنوں کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے دورے سے صھیونی رژیم نے روک دیا ہے

 

مقاومتی تنظیم کے انسانی حقوق نمایندے «محمود نواجعه» کا کہنا تھا: صھیونی اہلکاروں نے آنا سانچز کو علاقے کے دورے سے روک دیا اور انکو چوبیس گھنٹوں تک " بن گوریان" ائیرپورٹ پر حراست میں رکھا۔

 

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ حقوق انسانی کے ورکروں کو مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے سے روکنا لازمی ہے

 

اس سے پہلے اٹلی کے دو سماجی ورکروں اور آرٹسٹوں کو «عهد التمیمی» کی تصویر بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں زبردستی انکو ملک بدر کیا گیا ۔/

3734697

نظرات بینندگان
captcha