بین الاقوامی گروپ: میٹل کمپنی نے امریکن مسلمان خاتون چمپین «ابتهاج محمد» کو باحجاب گڑیا کا نمونہ قرار دیا ہے

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق امریکن مسلمان چمپین خاتون «ابتهاج محمد» نے اس گڑیا کی ساخت پر خوشی کا اظھار کیا ہے ۔ اس گڑیا کو انکی شکل اور ساخت پر ڈیزاین کی گیی ہے۔
باحجاب گڑیا مکمل طور پر مسلمان تلواز باز خاتون کے طرز پر بنائی گیی ہے جو حجاب کے ساتھ اسپورٹس لباس میں ملبوس ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تیس سالہ امریکن مسلمان خاتون «ابتهاج محمد» عالمی رینکینگ میں ساتویں درجے پر فایز ہے جو ریو اولمپیک مقابلوں میں امریکہ کی نمایندگی کرچکی ہیں۔/