آرتھوڈکس کلیسا کی ایران سے مذہبی گفتگو پر تاکید

IQNA

آرتھوڈکس کلیسا کی ایران سے مذہبی گفتگو پر تاکید

12:41 - September 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505045
بین الاقوامی گروپ – روس کے آرتھوڈکس کلیسا کے رہنما نے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے گفتگو کو اہم قرار دیا

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اسلامی  و تعلقات اسلامی کے مطابق ادارے کے سربراہ ابوذر ابراھیمی ترکمان نے دورہ روس کے موقع پر روسی کلیسا کے اعلی نمایندے سے ملاقات کی ہے۔

 

ابراهیمی‌تركمان نے ملاقات میں مذاہب میں گفتگو کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : مذکورہ ملاقاتوں کے بعد سے ایران کے شعبہ ادیان میں آرتھوڈکس کورس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مکتب کے حوالے سے ایران میں کافی کتابیں بھی شایع ہوچکی ہیں۔

 

ابراهیمی‌تركمان کا کہنا تھا: اسلام اور مسیحیت میں گفتگو ابتدائی مرحلے سے نکل کر اہم ترین اور بنیادی مسایل تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

 

آرتھوڈکس کلیسا کے ڈپٹی ایلاریون نے بھی گفتگو کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا : ایران اور روس میں کافی مشترکات موجود ہیں اور بین المذاہب گفتگو اس حوالے سے اہم  کردار ادا کررہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایران اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور گفتگو مفید رہے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ روس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ہفتہ ثقافت ایران تین سے نو ستمبر تک ماسکو میں منایا جارہا ہے۔

 

ابراهیمی‌تركمان اسی حوالے سے روس کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف علمی ، ثقافتی اور مذہبی شخصیات سے ملاقات بھی کررہے ہیں۔/

3743473

نظرات بینندگان
captcha