عمران خان نے زایرین کی مشکلات کے حوالے حکم جاری کردیا

IQNA

عمران خان نے زایرین کی مشکلات کے حوالے حکم جاری کردیا

9:09 - September 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505053
بین الاقوامی گروپ: ایران اور عراق جانے والے زایرین کی مشکلات کا فوری حل نکالا جائے۔

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور عراق جانےو الے زائرین کو سیکورٹی دینے کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں جامع ایکشن پلان ترتیب دیا جائے،زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کےلیے پاک ایران سرحد پر امیگریشن کائونٹرز بڑھائے جائیں۔

 

وزیر اعظم کی زیر صدار ت زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی سمیت وزیر اعظم کے سیکرٹری، وزارت داخلہ اور مذہبی امور کے سیکرٹریوں سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر بھی میں شریک تھے۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کےلیے جانے والوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے،مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کےلیے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے۔

 عمران خان نے زایرین کی مشکلات کے حوالے حکم جاری کردیا

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے داخلہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں۔

نظرات بینندگان
captcha