انتہاپسندوں اور افراطی گروپوں کے آگے نہیں جھکیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات

IQNA

انتہاپسندوں اور افراطی گروپوں کے آگے نہیں جھکیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات

22:35 - September 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505054
بین الاقوامی گروپ: فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے مالیاتی کونسل کے مشیر کی تعیناتی کے بعد آن لائن جاری مہم کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان جتنا اکثریت کا ملک ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں اقلیتوں کے کردار پر پابندی عائد کردینی چاہیے؟ کیا پاکستان میں اقلیتوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا جائے؟۔

انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کس قسم کے لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاطف میاں وہ شخص ہیں جن سے متعلق کہا جارہاہے کہ وہ آئندہ پانچ سال میں امن کا نوبل اعزاز جیتے گا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہیں مالیاتی مشاورتی کونسل کا رکن تعینات کیا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل یا کسی اور شعبے کا رکن مقرر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ اکثریت کا‘

 

نظرات بینندگان
captcha