اردن؛ ۷۴ ساله ان پڑھ خاتون اور قرآن حفظ

IQNA

اردن؛ ۷۴ ساله ان پڑھ خاتون اور قرآن حفظ

6:23 - September 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3505150
بین الاقوامی گروپ ـ عمررسیدہ خاتون «نوره الواردات» نے محنت اور لگن سے بڑھاپے میں بچپن کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرلی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے قاف کے مطابق ۷۴ سالہ ان پڑھ اردنی خاتون «نورة الواردات» نے بلاخر محنت سے حفظ قرآن کا کارنامہ انجام دے دیا۔

 

انکا کہنا ہے: نا امیدی کو زندگی میں وجود نہیں اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہے ، میں نے ساٹھ سالہ خواہش حاصل کرلی ۔

 

نورة نے زندگی میں کٹھن مراحل کے ذکر کرتے ہوئے کہا: میں نے پوری قوت سے کام کیا اور کبھی بھی حفظ قرآن کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

 

اردنی خاتون نے سولہ سال قبل اربد صوبے کے قرآنی مرکز «عمراوة» سے قرآن سیکھنا شروع کیا۔

قرآن سیکھنے کے بعد چار بار دوبارہ مشق کے ساتھ انہوں نے حفظ پر کام شروع کیا اور مقصد کے حصول میں لگ گیی۔

 

انکی ٹیچر نعامة فواز کا کہنا تھا: بغیر تعلیم کے نوره نے کام شروع کیا تو مجھے عجیب لگا مگر انکی آنکھوں کی چمک اور اشتیاق سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کچھ کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے میں نے انکی مدد کا فیصلہ کیا ۔/

3750827

 

نظرات بینندگان
captcha