
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بلد نیوز کے مطابق انجمن جھان اسلام سے وابستہ کتاب و سنت فاونڈیشن کے تعاون سے بوسنیا ہرزگوینا میں حفظ قرآن مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جسمیں ۴۴ طلباو طالبات شریک ہیں۔
کتاب سنت فاونڈیشن کے سیکریٹری«عبدالله بصفر» کا کہنا ہے: انجمن جھان اسلام کے تعاون سے منعقدہ مقابلے مختلف شعبوں میں جاری ہیں۔
مقابلوں میں شریک حفاظ اور حافظات نے مقابلے میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن جھان اسلام کی قرآنی خدمات قابل تعریف ہیں۔/