جرمنی میں؛ «کھلی مساجد» ڈے کا اہتمام

IQNA

جرمنی میں؛ «کھلی مساجد» ڈے کا اہتمام

9:04 - October 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3505168
بین الاقوامی گروپ ـ یوم «کھلی مساجد» بدھ کے دن جرمنی میں منایا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق بدھ تین اکتوبر کو جرمنی میں اسلامی مراکز کے تعاون سے " اوپن ماسک" ڈے منایا جارہا ہے تاکہ غیر مسلم مساجد اور مسلم کیمونٹی سے آشنائی حاصل کرسکے۔

 

تین اکتوبر سال ۱۹۹۷ میں مشرقی اور مغربی جرمنی کے الحاق کا دن یہاں پر عام تعطیل کا دن ہوتا ہے اور اسی دن کو اسلامی کونسل کی تجویر پر «اوپن ماسک» ڈے منایا جاتا ہے۔

 

ھمبرگ اسلامی مرکز

ھمبرگ اسلامی مرکز جو اس تجویز کا بانی قرار دیا جاتا ہے یہاں پر خاص تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

 

مرکز و مسجد امام علی(ع) میں اسلامی گھریلو دستکاریوں کی نمایش، کتب نمایش، بچوں کے لیے تفریحی اسٹال سمیت دیگر مختلف پروگرامز اس دن منعقد کیے جاتے ہیں۔/

3751703

 

نظرات بینندگان
captcha