
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصدر آنلاین کے مطابق حضرموت صوبے کے فلاحی ادارے «بادیه» میں اس مرکز کی ستارویں سالگرہ پر تقریب منعقد کی گیی جسمیں ۱۷۹ حفاظ کرام کے کورس مکمل ہونے پر انکو خراج پیش کیا گیا۔
مرکز کے ایگزیکٹو ڈایریکٹر«عادل سالم» کا کہنا ہے: مرکزی ادارے کی زیرنگرانی چلنے والے سات اداروں میں سات ہزار چار سوسے زاید حفظ کے طلبا زیرتعلیم ہیں جنمیں ۱۷۹ نے کورس مکمل کرلیا ہے۔
جشن فارغ التحصیلی میں شہر کے اہم شخصیات شریک تھیں۔
تقریب حوصلہ افزائی شہر کے سرکاری ادارے «سیئون» کے مرکزی ہال میں منعقد کی گیی تھی۔/