
ایکنا نیوز- ولادت رسول اکرم اکرم (ص) کے حوالے سے علیگڑھ اسلامی یونیورسٹی میں جلوس محمدی کے عنوان سے ریلی نکالی گیی۔
ریلی میں سبزپرچموں کے ساتھ لبیک یا رسول اللہ اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے طلبا نے رسول اللہ سے عشق کا والہانہ اظھار کیا جبکہ ریلی کے اختتام پر سیرت النبی پر علماء نے خطاب کیا۔
ریلی میں شریک«مرتضی» کا کہنا تھا: رسول اکرم انسانیت کے لیے رہنما ہیں اور انکی رحمت کا دایرہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء نے عالمی امن و امان کے لیے دعا کی اور دوستی کی علامت کے طور پر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔/


