انجمن شرعی شیعیان کے تعاون سے ہفتہ وحدت کی خصوصی تقریبات + تصاویر

IQNA

انجمن شرعی شیعیان کے تعاون سے ہفتہ وحدت کی خصوصی تقریبات + تصاویر

9:07 - November 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3505392
بین الاقوامی گروپ-خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈیبل سے شاندار جلوس میلاد برآمد

ایکنا نیوز- سرینگر /انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی خصوصی تقریبات کے مشتہر شدہ پروگرام کے تحت خانقاہ میر شمس الداین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے حسب عمل قدیم شاندار جلوس میلاد بر آمد کیا گیا جو علمگری بازار اور مرزا کامل چوک حول سے ہوتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں اختتام پزیر ہوا جلوس میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کار کنوں اور فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نا ساز گار طبعیت کے با عث جلوس میلاد میں شرکت نہ کر سکے آغا صاحب کی غیر موجودگی میں تنظیم کے شعبہ تعلیم و تبلیغ سے منسلک علماے دین نے جلوس میلاد کے نظارت کی سعادت حاصل کی جلوس میلاد کے اختتام پر امام باڑہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں ایک پر وقار محفل میلاد منعقد ہوئی جہاں کئی علماے دین اور دانشور و مفکرین نے سیرت النبیؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی جن معززین نے سیرت النبی ؐ کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ان میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، حجتہ الاسلام سید محمد حسین الموسوی ، حجتہ الاسلام سید یوسف الموسوی، حجتہ الاسلام آغا سید عقیل الموسوی، حجتہ الاسلام سید ارشد حسین کاظمی ،حجتہ الاسلام سید محمد صفوی وغیرہ شامل ہیں ۔مقررین نے عقیدہ عشق رسولؐ کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے کہا کہ عشق صرف زبانی جمع خرچ کا نام نہیں بلکہ محبوب کی خوشنودی کے لئے ہمہ وقت قربان گاہ الفت میں مصروف عمل رہنے کے جذبے کا نام ہے اس موقعہ پر مولانا خورشید احمد قانونگونے فرزندان توحید سے تاکید کی کہ وہ اپنے کردار و عمل سے عشق رسول ؐ کا مظاہرہ کریں انھوں نے شریعت اسلامی کی مکمل پیروی کو عشق رسول ؐ کا اولین زینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک مسلمان اپنی زندگی کو اسوہ رسولؐ کے سانچے میں نہیں ڈالتا تب تک اسکا دعواے عشق ناقص اور نا مکمل ہے دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے عید میلاد النبیؐ کے موقعے پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہینت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائینات ؐ کے ولادت باسعادت کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کے لئے قرآن و سنت کی پیروی باہمی اخوت و اتحاد کی آبیاری اور دین و ملت کے خلاف استکباری قوتوں کی منصوبہ بندیوں کے خلاف صف آرائی کا پیامی ہے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی قوت و شان کا سرچشمہ نبی اکرم ؐ کی عشق و عقیدت ہے اور اس عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں اسلام دشمن قوتوں کا دیرینہ مشن ہے میلاد النبی ؐ کے جلسے اور جلوس عقیدے عشق رسولؐ کا مظاہرہ ہے آ غا صاحب نے کابل افغانستان میں میلاد النبیؐ کی تقریب میں خود کش دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں مارے گئے درجنوں عاشقان رسولؐ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا اور مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی خصوصی تقریبات + تصاویر

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی خصوصی تقریبات + تصاویر

 

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی خصوصی تقریبات + تصاویر

 

نظرات بینندگان
captcha