
ایکنا نیوز- وفاقی وزیر برایے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ اگر ہم مدینے سے مشابہہ ایک درست فلاحی اسلامی ریاست چاہتے ہیں تو بینکوں سے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا: ہماری ترجیحات میں یہ پروگرام شامل ہے اور ہم جلد سودی نظام کو پاکستان سے ختم کریں گے۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا: اہم اجلاس میں اس حوالے سے امید افزا تجاویز پیش ہوچکی ہیں کہ کیسے اس سسٹم کو ختم کرسکتے ہیں۔
امور مذهبی کے وزیر کا مزید کہنا تھا: اسلامی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نظر رکھے کہ ملک میں قرآن و سنت سے متصادم کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے۔
تحریک انصاف کے سنیر رکن کا کہنا تھا: ہم اسلامی کونسل کو عملی طور پر موثر بنانا چاہتے ہیں۔/