لندن؛ قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

لندن؛ قرآنی مقابلوں کا انعقاد

7:10 - November 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505414
بین الاقوامی گروپ: آستانہ عباسی کے تعاون سے حسن قرآت کا مقابلہ لندن میں منقعد کیا گیا۔

بین الاقوامی گروپ- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق حرم حضرت عباس علمدار اور لندن میں آیت الله العظمی خویی فلاحی مرکز کے تعاون سے اٹھارہ سال سے زاید جوانوں کے لیے حسن قرآت کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

 

حسن قرآت کے مقابلوں میں جلال محمودی، حیدر موسوی، هانی الورد اور نذیر الحکیم ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔

 

برطانیہ کے مختلف شہروں سے طلباء کی بھرپور شرکت کے بعد ججز کے زریعے سے پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب کیا گیا ۔

 

رسول اکرم (ص) کی ولادت کے حوالے سے منعقدہ مقابلے میں مصطفی العلی، یاسر مهدی اور حسین الصالح اول تا سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

اختتامی تقریب میں عراقی سفیر کے علاوہ اہم افراد شریک تھے جہاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔/

3768024

 

نظرات بینندگان
captcha