بیس دسمبر؛ عراق میں «غیرمعمولی» قاریوں کے مقابلوں کا آغاز

IQNA

7:44 - December 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3505477

بیس دسمبر؛ عراق میں «غیرمعمولی» قاریوں کے مقابلوں کا آغاز

بین الاقوامی گروپ- گیاروہواں مقابلہ حفظ و حسن قرآت بیس دسمبر سے مسجد کوفہ میں شروع ہورہا ہے۔

بیس دسمبر؛ عراق میں «غیرمعمولی» قاریوں کے مقابلوں کا آغاز

ایکنا نیوز- عراق میں ادارہ اوقاف کے تعاون سے بہترین قاریوں کے درمیان گیاروہواں مقابلہ حفظ و حسن قرآت بیس دسمبر سے مسجد کوفہ میں شروع ہورہا ہے۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کی جانب سے تمام صوبوں سے منتخب شدہ قاریوں سے درخواست کی گیی ہے کہ وہ بدھ کے دن مقابلہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

 

بدھ کے اجلاس میں قاریوں اور حفاظ کرام کو شرائط کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

مذکورہ مقابلے میں کامیاب قراء اور حفاظ کو بین الاقوامی مقابلوں میں عراق کی نمایندگی دی جائے گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ غیرمعمولی قاریوں کا ابتدایی مرحلہ تمام صوبوں میں پہلے سے منعقد ہوچکا ہے جنکے پوزیشن ہولڈرز کا مقابلہ اب منعقد کیا جارہا ہے۔/

3772199

نظرات بینندگان
captcha