سعودی عرب کے بعد یواے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

IQNA

سعودی عرب کے بعد یواے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

14:50 - December 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3505507
بین الاقوامی گروپ- یو اے ای پاکستان کی مالی پالیسی کی سپورٹ کے لیے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گا۔ عرب میڈی
 ایکنا نیوز- اردو پوانٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانکو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے لیے ایک اہم خوشخبری 
آ گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای پاکستان کی مالی پالیسی کی سپورٹ کے لیے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گا۔یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے اعلان کر دہ امدادی پیکج کے تحت خطیر رقم پر مبنی ایک اور قسط پاکستان آ چکی ہے۔اس امدادی پیکج کی قسط آنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

 

زرمبادلہ کے ذخائر میں 83 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے،اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں 83کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 78 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے۔شیڈول بینکوں کےذخائر4کروڑڈالراضافے سے6 ارب 53کروڑ ڈالرہوگئے۔ 14 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عربکے ساتھ آئل ریفائنری کے قیام کیلئے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ روری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha