اسلامی تعاون تنظیم؛ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سنٹر کا قیام

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم؛ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سنٹر کا قیام

9:03 - December 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505509
بین الاقوامی گروپ- او آئی سی کے مطابق پانچ ملین پناہ گزین فلسطینیوں کے لیے امدادی ایمرجنسی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تنظیم کے ماہرین کی جانب سے ایک خصوصی نشست منعقد کی گیی جسمیں سعودی شہر جدہ میں اس امدادی سنٹر کے قیام کا جایزہ لیا گیا۔

 

اسلامی تنظیم کے جنرل سیکریٹری یوسف العثیمین کا کہنا تھا: فلسطینی پناہ گزینوں کی سابقہ امدادی تنظیم (اونروا) کی فعالیت کمزور اور خستہ ہوچکی ہے اور اسی حوالے سے ایک جدید امدادی مرکز کے قیام لازم ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ہم عالمی اداروں کی توجہ فلسطین کے انسانی، سیاسی اور قانون حقوق کی جانب متوجہ کرانا چاہتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے ۱۶ جنوری ۲۰۱۸ کو امریکہ نے " اونرا" تنظیم کے لیے متعین ۳۰۰ ملین ڈالر بند کردیا تھا جبکہ اس سے پہلے اس تنظیم کے تعاون سے چھ ملین کے لگ بھگ فسلطینی پناہ گزینوں کو امداد دی جاتی تھی اور اس وقت امریکہ نے اس تنظیم کی امداد مکمل طور پر بند کردی ہے۔

 

یاد رہے فلسطینوں کے لیے امدادی تنظیم ( اونروا» دسمبر ۱۹۴۹ کو اقوام متحدہ کے توسط سے قایم کی گیی تھی اور یہ تنظیم

۱۹۴۸ کے بعد سے مختلف جنگوں میں ہونے والے فلسطینی مہاجرین کی امداد کررہی تھی۔/

3774294

نظرات بینندگان
captcha