
ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق کرملین ترجمان ڈیمیٹری پسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے: شامی فوج کا منبج شہر میں آمد اور کنٹرول سنبھالنا شام میں دیر پا امن کے لیے نیک شگون ہے۔
شامی فوج کے وسیع علاقوں پر کنٹرول کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا: ترک اور ایرانی وزراء دفاع کے ساتھ نشست کل ماسکو میں منعقد ہوگی جسمیں منبج کی صورتحال اور ترک تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز شام کے شهر منبج میں شامی فوج داخل ہوچکی ہے اور مختلف علاقوں پر شام کا پرچم نصب کیا گیا ہے۔
شام کے آرمی چیف نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قومی مفاد کے حوالے سے شام کی سالمیت پر کویی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور اسی مقصد کے لیے منبج شہر میں شامی فوج داخل ہوچکی ہے۔
کردش الاینس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترک خطرات کی وجہ سے یہاں کی صورتحال سنگین ہے اور کردش جنگجو دیگر علاقوں میں داعش سے مقابلے کے لیے آمادہ ہے جبکہ شامی فوج کو شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے منبج شہر میں ویلکم کیا جائے گا۔/