
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alkhaleej.com؛ کے مطابق جمعیت قرآن بحرین کے رکن «عبدالغنی قحطان» کا اس بارے میں کہنا تھا: دسمبر میں ملک کے مختلف حصوں میں پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حفظ مقابلوں میں مختلف کیٹگریز شامل تھے اور دس مارچ میں فاینل راونڈ کے لیے منتخب ہونے والے طلبا اور طالبات کے ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔
عبدالغنی قحطان کا مزید کہنا تھا: ۴۷۰ طلبا اور ۳۳۸ طالبات قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں شریک تھیں۔
انکا مزید کہنا تھا: ججز میں شیخ ابراهیم النصف، شیخ مصعب عبدالرزاق، شیخ احمد یوسف صلاحالدین اور شیخ ناصر یونس جناحی جو وزارت اوقاف کے ماہر قرآنی افراد مانے جاتے ہیں شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ قومی قرآنی ایوارڈ «إقرأ» مقابلہ وزارت اوقاف کے تعاون سے طلبا و طالبات کے لیے ملکی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے۔/
بحرین میں مذکورہ مقابلہ «بن فقیه» پراپرٹی کمپنی کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔/