ٹورنٹو میں شیعہ مسجد/ بیماروں کی مدد

IQNA

ٹورنٹو میں شیعہ مسجد/ بیماروں کی مدد

8:00 - January 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505563
بین الاقوامی گروپ- جعفریہ کیمونٹی سنٹر ٹورنٹو میں عبادت کے علاوہ تربیتی، تفریحی اور معذوروں کی مدد کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ مسلم لنک کے مطابق ٹورنٹو میں جعفریہ کیمونٹی سنٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر عبادات اور تربیتی پروگراموں کے علاوہ اسپشل افراد کی مدد اور معاونت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

اس مرکز میں تفریحی پروگرامز، بچوں کے لیے دلچسپ پروگرامز اور دیگر تقریبات بھی مختلف مواقعوں کی مناسبت سے منعقد کی جاتی ہیں۔

ٹورنٹو میں شیعہ مسجد/ بیماروں کی مدد

 «عالیه جعفر» باییس سالہ طالبہ جو سنڈروم ڈاون میں مبتلا ہے وہ یہاں کے مدرسہ «الصادق» میں استاد کے ہمراہ چھوٹے بچوں کی تربیت پر کام کررہی ہے۔

عالیه  سالوں سے یہاں رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم و تربیت پر تندہی سے کام میں مصروف ہے اور اب یہ انکی زندگی کا حصہ بن چکا ہے.

 

«رخسانہ همانی» کی بیٹی یہاں اوٹیسم کی بیماری میں مبتلا ہے ، انکا کہنا ہے: جب سے اس مرکز میں مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے مجھے تنہایی کا احساس نہیں ہوتا اور وقت سکون سے گذر جاتا ہے اور یہ بہت بڑا کام ہے۔/

3777607

نظرات بینندگان
captcha