مولانا طارق جمیل کی کامیاب انجیو گرافی، سٹنٹ ڈال دیا گیا

IQNA

مولانا طارق جمیل کی کامیاب انجیو گرافی، سٹنٹ ڈال دیا گیا

11:56 - January 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505565
بین الاقوامی گروپ- دل میں تکلیف کے بعد تبلیغی امیر مولانا طارق جمیل کی نجی ہسپتال میں کامیاب انجیو گرافی کر دی گئی ہے

ایکنا نیوز- (دنیا نیوز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی نجی ہسپتال میں کامیاب انجیو گرافی کر دی گئی ہے اور اس دوران ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ وہ اس وقت لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے، انجیو گرافی کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج معالجے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ معروف اسکالر کی بیماری کی خبر پر انکے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گیی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha