
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوثر ثقافتی و تربیتی کیمپ طلبا کے لیے اسلامی مرکز ماسکو کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جسمیں مختلف تفریحی اور تربیتی پروگرامز شامل ہیں۔
مذکورہ کیمپ سال میں دوبار منعقد کیا جاتا ہے ایک طلبا اور دوسرا طالبات کے لیے، ان کیمپوں میں بچے اور جوان اسلامی امور سے آشنائی کے لیے روس کے مختلف شہروں سے شرکت کرتے ہیں۔
ان کیمپوں کے دوران خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کیے جاتے ہیں جنمیں قرآنی تعلیمات کا درس دیا جاتا ہے اور اختتام پر قرآء کو قیمیتی انعامات دیے جاتے ہیں۔/