۶ هزار تفسیر قرآن آمازیغی زبان میں

IQNA

۶ هزار تفسیر قرآن آمازیغی زبان میں

9:21 - January 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505579
بین الاقوامی گروپ- الجزایر میں چھ ہزار تفسیر قرآن آمازیغی زبان میں شایع ہوں گے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے النهار کے مطابق جمعیت «نماء» کے تعاون سے آمازیغی زبان میں چھ ہزار تفسیر کے نسخے شایع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

شیخ محند محند کے قلم سے ترجمہ اور آمازیغی زبان میں تفسیر کا پروگرام دو سال پہلے بنایا گیا اور منظوری بھی لے لی گیی تھی تاہم رسمی طور پر کام کا آغاز گذشتہ روز ہوا۔

 

تفسیر کے نسخوں کی تقسیم کا کام بارہ جنوری سے وزیر اوقاف محمد عیسی کے ہاتھوں شروع ہوگا اور الجزایر کے علاوہ افریقہ اور یورپ میں اسکے نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔

 

آمازیغی زبان الجزایر کے مشرق اور جنوب مشرق میں قبایلیوں کی اہم زبان ہے جو زیادہ تر افریقہ، مراکش ، تیونس اور لیبیا وغیرہ میں بولی جاتی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ اس زبان کو ان ممالک میں رسمی طور پر تسلیم کی جائے۔

 

اس زبان کی جڑیں گویشوران زبان میں موجود ہیں اور دنیا کے مختلف حصوں میں یہ زبان پھیلی ہوئی اور بولی جاتی ہے۔/

3778690

نظرات بینندگان
captcha