
ایکنا نیوز- ترک میڈیا کے مطابق ترک ہلال احمر کے ڈایریکٹر ابراهیم آلتان انکا ادارہ دنیا کے مختلف ممالک میں امدادی کاموں میں مصروف خدمت ہے اور یمن کے اکثر علاقوں میں امداد رسانی کا امکان پیدا ہوچکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور بوسنیا میں بھی مہاجروں کی مدد کا کام جاری ہے اور ترکی کے اندر بھی پناہ گزینوں کی ہر ممکن مدد کے لیے وہ کوشاں ہے۔
آلتان کا یمن کے حوالے سے کہنا تھا: ۲۲ لوگ قحط کے خطرے سے دوچار ہیں اور ۱۷ ملین کو فوری امداد کی ضرورت ہے اور انکی تنظیم عدن میں قایم ادارے کے زریعے سے کام شروع کرچکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ۲۲ ملین کو ہر دن نصف ڈالر بھی خرچہ دیا جائے تو روزانه ۱۱ ملین ڈالر اور ماہانہ ۳۳۰ ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی ، ہماری خواہش ہے کہ یمن میں فسادات کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔
آلتان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے یمن میں انکی دست رسی پیدا ہوچکی ہے تاہم جنگ کی وجہ سے بعض اوقات مشکلات پیش آجاتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترک هلال احمر دیگر فلاحی اداروں کے تعاون سے اس سے پہلے شام اور میانمار وغیرہ میں بھی خدمات انجام دیں چکے ہیں۔/