۷۵ سال کی عمر میں حفظ قرآن کا کارنامہ

IQNA

۷۵ سال کی عمر میں حفظ قرآن کا کارنامہ

7:49 - January 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3505669
بین الاقوامی گروپ- سعودیہ کی بزرگ خاتون «منسیه بنت سعید بن ظافر العلیانی» نے قرآن مجید مکمل حفظ کرلیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «twasul» کے مطابق ۷۵ ساله خاتون جو عسیر کے علاقے البشایر شہر کے گاوں «آل بجیله» میں مقیم ہیں انہوں نے نو سال کی محنت کے بعد مضبوط ارادوں سے قرآن مجید حفظ کرلیا ہے۔

 

انہوں نے حفظ قرآن کا کارنامہ گھر والوں کے تعاون سے تلاوت سن سن کر انجام دیا ہے۔

 

پچھتر سالہ سعودی خاتون قاریوں کی تلاوت سننے کے بعد انہیں دہراتے اور چھوٹی سورتوں کے بعد پاروں کے حفظ کے ساتھ انہوں نے یہ کارنامہ مکمل کرلیا ہے۔

۷۵ سال میں حفظ قرآن کا کارنامہ

«منیسه» کا اس بارے میں کہنا تھا: گھروالوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور حفظ قرآن کا مرکز«دارالیقین» کی مدد اور توجہ کے ہمراہ بلقرن شہر کے حفاظ کرام کے تعاون سے انہوں نے قرآن مجید حفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔/

3784331

نظرات بینندگان
captcha