
ایکنا نیوز- السومریه نیوز کے مطابق بغداد آپریشن کے اعلی کمانڈر کا کہنا تھا:بغداد آپریشن چیف جلیل ربیعی نے سوشل میڈیا اور خبروں میں بغداد کے شمالی علاقوں میں امریکی فوجیوں کے تعینات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
فوجی کمانڈر نے ان خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہویے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ افواہ سازی سے گریز کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض چینلوں نے ایسی تصاویر شایع کی ہیں جنکے مطابق شمالی بغداد کے علاقے «اعظمیه» میں امریکی فوج بیس بنا رہی ہے۔/