روس اور ترکی جبهة النصره کے خلاف آپریشن کرسکتے ہیں

IQNA

روس اور ترکی جبهة النصره کے خلاف آپریشن کرسکتے ہیں

15:10 - February 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505697
بین الاقوامی گروپ ـ رپورٹ کے مطابق ترک اور روسی فورسز ادلب میں «النصرة» کے خلاف آپریشن شروع کرسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے albiladpress»؛ کے مطابق ترکی کا فوجی وفد ماسکو کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ ممکنہ آپریشن پر بات کریں گے۔

 

روسی زرایع کے مطابق ماسکو اور انقرہ ادلب میں فوجی آپریشن پر غور کررہا ہے تاکہ وہاں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گفتگو کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوچکا ہے اور فوجی آپریشن کی تفصیلات پر غور کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  ادلب کے شہر «معره النعمان»  سے جنگجو کے اخراج کے بعد یہاں جبهة النصره پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ منگل کو شامی فورسز نے یہاں بم باری بھی کی ہے۔/

3786694

 

نظرات بینندگان
captcha