عراق؛ قاری اور مؤذن کا قومی مقابلہ

IQNA

عراق؛ قاری اور مؤذن کا قومی مقابلہ

7:53 - February 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3505779
بین الاقوامی گروپ- عراق کا قومی «قاری و مؤذن» کا مقابلہ کل سے شروع ہوچکا ہے.

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق قرآنی نیوز اور سیٹلایٹ چینل کربلا کے تعاون سے حسن قرآت اور موذن کا مقابلہ

«هدی للمتقین» کے عنوان سے شروع ہوچکا ہے۔

 

عراق کے مختلف صوبوں کے طلباء کے درمیان مقابلہ کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز مختلف کیٹگریز کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور اسکا فاینل مرحلہ  رمضان المبارک کو  شهر مقدس کربلا میں منعقد ہوگا۔

 

پہلے مرحلے سے ہر صوبے سے دس قاری کو فاینل مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا جو فاینل مرحلے میں شامل ہوں گے اور فاینل راونڈ میں ٹاپ تھری کا انتخاب ہوگا۔

 

مذکورہ مقابلے کربلا کے قرآنی چینل «قرآن» سے نشر ہوں گے اور اختتام پر دس ٹاپ طلباء اور قرآء کو اسناد کے علاوہ قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق اول آنے والے قاری کو تین ملین عراقی دینار اور حرم امام حسین(ع) میں آذان کی فرصت دینا جبکہ دوم کو دو ملین اور تیسرے مقام کو ایک ملین دینار انعام دیا جائے گا۔/

3792394

نظرات بینندگان
captcha