
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «اطلاعات روز» افغانستان کے مطابق صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیشن کی سفارش اور کوششوں کے بعد ملکی اداروں میں خواتین کی تعداد پاس کرانے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اداروں میں انکی ذمہ داریاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس اشرف غنی کی صدارت میں منعقد ہوگا جسمیں ملکی اداروں میں خواتین کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے انکی تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نیز ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کی وزارت تعلیم میں تیس ہزار خواتین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں انکی خدمات سے استفادہ کیا جاسکے۔/