
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوبیس مارچ کو مساجد کے کھلے دروازے کا دن چوبیس مارچ کو روس کے علماء کونسل، مفتی کونسل، فادلان کمپنی اور ایکٹیو فاونڈیشن کے تعاون سے منایا جائے گا ۔
روس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اوپن ماسک ڈے کے موقع پر مساجد میں تعلیمی، ثقافتی اور دیگر پروگرامز منعقد ہوں گے جنمیں مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگوں کی شمولیت متوقع ہے۔
مساجد میں تعلیمی ورکشاپس اور دیگر پروگراموں کے علاوہ سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوگا جس کے لیے
«سافمار» فلاحی ادارہ اور «زکات» فاونڈیشن کا خصوصی تعاون شامل ہے۔/