انڈیا کا «جیش محمد» کے ٹھکانوں پر حملہ

IQNA

انڈیا کا «جیش محمد» کے ٹھکانوں پر حملہ

8:10 - February 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3505796
بین الاقوامی گروپ- انڈین وزیر خارجہ کے مطابق جیش محمد کے ٹرینینگ کیمپ کو جموں کشمیر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «دید» کے مطابق بھارتی جنگی طیاروں نے گذشتہ روز آپریشن کیا اور وزیر خارجہ کے مطابق جیش محمد کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

 

انڈین زرایع نے دعوی کیا ہے کہ دو سو سے زاید دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم پاکستان نے کسی بھی جانی نقصان کی خبر کو رد کردیا ہے۔

 

انڈین وزیر خارجہ نے اس حملے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ٹھکانوں کی موجودگی حکومت پاکستان کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں اور اس حملے میں کافی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔

انڈیا کا «جیش محمد» کے ٹھکانوں پر حملہ

 

گوکهال کے مطابق مولانا یوسف ازهر جو  مسعود ازهر (لیڈر جیش محمد) کا داماد ہے اس کیمپ کو لیڈ کررہا ہے۔

راهول گاندھی، رہنماIndian National Congress)  نے ٹویٹر پر اس حملے کی مبارکبادی پیش کی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ پندرہ دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوجیوں پر خودکش حملے کے بعد حالات کشیدہ ہوگیے ہیں ۔

انڈیا کا «جیش محمد» کے ٹھکانوں پر حملہ

جنرل  آصف غفور نے کہا ہے کہ انڈین طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے مگر موثر جوابی کارروائی کی وجہ سے وہ بھاگ نکل پڑے۔

 

جنرل غفور کے مطابق انڈین طیاروں نے جوابی کارروائی کی وجہ سے خالی میدان میں بم پھینک کر نکل گیے اور اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔/

3793472

 

نظرات بینندگان
captcha