سری لنکا؛ «قرآن اور انسانی حقوق» مقالے کی اشاعت

IQNA

سری لنکا؛ «قرآن اور انسانی حقوق» مقالے کی اشاعت

7:59 - March 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3505814
بین الاقوامی گروپ- انسانی حقوق اور قرآن کریم کے موضوع پر مقالہ ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے تاملی زبان میں شایع کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «توتو thoothu  وبلاگ پر اسلامی انقلاب ایران کی چالیسویں سالگرہ کے حوالے سے مذکورہ مقالہ شایع کیا گیا ہے۔

 

اس مقالے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی میں امام خمینی(ره) کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: انقلاب نے ایران کو مغرب و مشرق کی قید سے آزاد کیا اور انہیں ظاہری و باطنی آزادی بخشی کیونکہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال استعمار ہے اور انقلاب اسلامی نے قرآنی ہدایات کی روشنی میں اس انسانی حقوق کی پامالی کا مداوا کیا۔

 

مقالے میں کہا گیا ہے: اس آزادی کے حوالے سے عالمی استعمار نے سازشیں شروع کی اور اسلامو فوبیا کا سلسلہ شروع کیا تاکہ اسلام کو تشدد کا مکتب دیکھا سکے۔

 

مقالے میں انسانی حقوق کے حوالے سے قرآنی مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زندگی کا حق اور انسانی زندگی کو مقدس پیش کرنا اور اقدار کی حفاظت، عزت نفس اور عدالت اور اسکے اجرا وغیرہ قرآنی تاکیدات میں شامل ہیں۔/

3794779

نظرات بینندگان
captcha