مراکش؛ یوٹیوب کی مدد سے قرآنی مقابلہ

IQNA

مراکش؛ یوٹیوب کی مدد سے قرآنی مقابلہ

8:41 - March 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505819
بین الاقوامی گروپ- قرآنی مقابلہ «سلطان الطلبه» ایوارڈ یوٹیوب کی مدد سے منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «hespress.com؛ کے مطابق  «سلطان الطلبه» ایوارڈ کے تجوید و تدبر قرآن مقابلے میں انیس ممالک سے چار سو قرآء ابتدائی مرحلے میں شریک ہوں گے ۔

 

مذکورہ مقابلوں میں پوری دنیا سے شرکاء اختیاری طور دلپسند اپنی تلاوت کی فایل یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے اسکا لنک مقابلے کی کمیٹی کو ارسال کرسکتا ہے۔

 

قرآنی مقابلہ مراکش کے «حاج بشیر» علمی مرکز ، «ابن فارس» ثقافتی مرکز، «تماره» میونسپل کارپوریشن اور وزارت اوقاف اسلامی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے اور تلاوت شدہ فایلوں کے مطالعے اور سننے کے بعد کامیاب قرآء کے درمیان اپریل میں منعقد ہوگا۔

 

«سلطان الطلبه» قرآنی ایوارڈ کے بانی اور سربراہ عبد الفتاح الفریسی کا اس بارے میں کہنا تھا: مراکش کے اس بین الاقوامی مقابلے کا پہلا مرحلہ جدید میڈیا کے زریعے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں کا فاینل مرحلہ ۲۷ اپریل ۲۰۱۹ کو تمارہ شہر کے «حاج بشیر» مرکز میں منعقد ہوگا۔

 

«سلطان الطلبه» مقابلوں میں دس سے تیس سال کے طلبا و طالبات شریک ہوسکتی ہیں اور ہر امیدوار صرف ایک شعبے میں شرکت کرسکتا ہے جبکہ گذشتہ مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز ایک سے زیادہ شعبوں میں شرکت کے حامل ہیں۔/

3795078

نظرات بینندگان
captcha