
ایکنا نیوز- راخین نیوز کے مطابق روھنگیا بچوں اور خواتین کے لیے دفتر کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ اور بنگلہ دیشی حکام کے ستر افراد شریک تھے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خواتین امور کی کونسل کا اس بارے میں کہنا تھا: اس دفتر میں بچوں اور خواتین کے بارے میں کام کرنے والے تجربہ کار پولیس افیسروں کو تعین کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیمپوں میں ماہر پولیس خواتین افیسرز کو تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مختلف انداز میں خواتین اور بچوں پر تشدد کو روکا جاسکے۔
روھنگیا خواتین کے حوالے سے فعال سوشل ورکر خاتون کا کہنا ہے کہ اب تک خواتین کے خلاف تشدد پر موثر کام نہیں کیا جارہا تھا لیکن تجربہ کار خواتین افیسروں کی تعیناتی سے اس میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے نمایندے شوكو ايشيكاوا کا کہنا تھا: توقع کی جاتی ہے کہ خواتین کا خصوصی دفتر خواتین کے کاموں میں معاون ہوگا اور خواتین کو سہولت ملے گی۔/