
ایکنا نیوز- الصباح نیوز کے مطابق وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اس وزارت کے تعاون سے کوشش کی گیی ہے کہ ملک بھر میں ستر حفظ مراکز قایم کیے جائے اور اب تک کام کے آغاز سے ۴۴۴۱ طلباء نے نام درج کرا دئیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امیدافزاء بات یہ ہے کہ خواتین اور طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اس بات کو دیکھتے ہوئے وزارت اوقاف کا ارادہ ہے کہ آنے والے سالوں میں خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔
وزارت اوقاف مصر نے بیان میں کہا ہے کہ حفظ مراکز قاهره، شمالی سینا، اسکندریه، دقهلیه، سوئز اور قنا وغیرہ میں قایم کیے جارہے ہیں۔/