اویغور مسلمانوں کے حق میں آسٹریلیا میں مظاہرے

IQNA

اویغور مسلمانوں کے حق میں آسٹریلیا میں مظاہرے

9:27 - April 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3505954
بین الاقوامی گروپ- ملبرن میں چینی حکومت کے خلاف اویغور مسلمانوں کے حق میں مظاہرے ہوئے۔

ایکنا نیوز- خبررساں نیوز ایجنسی الأمه؛ شهر ملبرن میں مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

 

مظاہرہ  انجمن ترکستان شرقی اور ویکٹوریا اسلامی کونسل کے تعاون سے منعقد ہوا۔

 

آسٹریلیا میں مقیم اویغوراور آسٹریلین باشندے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک تھے۔

مظاہرین نے«ترکستان شرقی آزاد کرو» ، «چینی حکومت شرم کرو» اور «جبری کیمپس بند کرو» کے نعرے لگائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آخری چند سالوں میں چینی حکومت مسلمانوں پر عقیدے بدلنے کے لیے شدید دباو ڈال رہی ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بارہ سو جبری کیمپس بنائے گیے ییں جہاں ایک ملین سے زاید مسلمانوں کو زبردستی بند کردیا گیا ہے۔/

3801330

 

نظرات بینندگان
captcha