رمضان المبارک میں؛ پاکستان میں قرآنی مقابلہ کا اہتمام

IQNA

رمضان المبارک میں؛ پاکستان میں قرآنی مقابلہ کا اہتمام

9:33 - April 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505958
بین الاقوامی گروپ- خانه فرهنگ ایران اور دارالقرآن «اقراء» کے تعاون سے شیعہ سنی قرآء کے درمیان مقابلہ منعقد کیا جائےگا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق خانہ فرھنگ ایران کویٹہ کے ڈایریکٹر کوروش عقدائی سے قاری عبدالرزاق اور معروف شہرت یافتہ قاری ابراھیم کاسی کی ملاقات میں قرآنی مقابلے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 

خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر نے ایرانی مرکز کی قرآنی خدمات کا ذکر کرتے ہویے کہا : خانه فرهنگ ایران شعبان المعظم اور رمضان المبارک کے حوالے سے وحدت و اتحاد کی فضاء قایم کرنے کے لیے شیعہ سنی قرآء کی شرکت کے ساتھ قرآنی مقابلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

ملاقات میں اہل تشیع کے معروف قاری استاد عبدالرزاق اور معروف اہل سنت کے قاری ابراھیم کاسی نے مقابلے کے حوالے سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

 

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مقابلوں کو دو گروپ کی شکل میں منعقد کیا جائے گا جسمیں شہر کی اہم مذہبی، قرآنی اور علمی شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔/

3801584

نظرات بینندگان
captcha