امریکہ «اخوان المسلمین» کو دہشت گرد قرار دینے کے درپے

IQNA

امریکہ «اخوان المسلمین» کو دہشت گرد قرار دینے کے درپے

9:25 - May 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506064
بین الاقوامی گروپ ــ امریکن حکام کے مطابق مصری صدر کے دورہ واشنگٹن کے بعد ٹرمپ نے «اخوان‌المسلمین» کو دہشت گردی کی لسٹ میں قرار دینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ایکنا نیوز- فارس نیوز کے مطابق امریکی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

 

نیویورک ٹائمز نے امریکن حکام کے حوالے سے کہا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ کابینہ  اخوان‌المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔

 

حکام کے مطابق ۹ اپریل کومصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واشنگٹن میں ٹرمپ اور وائٹ ہاوس حکام سے درخواست کی ہے کہ اخوان کا نام دہشت گردی کی فہرست میں ڈالنے کی راہ ہموار کریں۔

 

رپورٹ کے مطابق السیسی نے ایک دو بدو خصوصی گفتگو میں ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ مصری حکومت کی مانند  اخوان‌المسلمین کو دہشت گرد گروہ قرار دے۔

 

نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے اس مطالبے کو بجا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخوان‌المسلمین کو دہشت گرد قرار دینا عاقلانہ کام ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ٹرمپ حکومت کے اندر جھگڑے اور مباحثے شروع ہوچکے ہیں۔

 

وائٹ ہاوس ترجمان سارا هوکابی سندرز نے تصدیق کی ہے کہ اخوان کے دہشت گردی کا مسئلہ زیرغور ہے۔

 

نیویورک ٹایمزکے مطابق مایک پمپئو، وزیر خارجه اور جان بولٹن اس حوالے سے متفق نظر آتے ہیں جبکہ پینٹاگون کے بعض افراد اس کے نتائج سے پریشان نظر آتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۷ کے آغاز میں وائٹ ہاوس نے اخوان کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی تاہم اعلی امریکی حکام کے اعتراضات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

 

عبدالفتاح السیسی نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دیا ہے اور انکے اہم رہنماوں جیسے محمد مرسی سمیت متعدد کو زندانوں میں ڈال دیا ہے۔/

3807787

نظرات بینندگان
captcha