
ایکنا نیوز- روزنامه ڈیلی «صباح» کے مطابق یونس امرہ شہر کی عمررسیدہ ترک خاتون ام خان کاراجا نے کمال کردکھایا ہے۔
بوڑھاپے کے باوجود انہوں نے باقاعدگی سے قرآن کلاسز میں شرکت کی اور بلاآخر وہ قرآن سیکھنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
ترک خاتون نے قرآن ناظرہ کے ہمراہ سورہ یاسین کو بھی حفظ کرلیا ہے اور دوسروں کو قرآن سیکھنے کی دعوت دیتی ہے۔
کاراجا کا اس حوالے سے کہنا ہے: بہت اچھا محسوس کررہی ہوں اور دوسروں سے میری درخواست ہے کہ وہ استقامت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کریں۔
ترک خاتون نے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ میری کوشش جاری رہے گی اور قرآن سے میری زندگی بدل جائے گی ۔/

