
ایکنا نیوز سے گفتگو میں اردن کے حافظ قرآن وحید منور عزمی نے کہا کہ قرآن کے ہدایات کو درست ناسمجھنا، من پسند تفسیر اور اس سے دوری اسلام دنیا کی مشکلات کی اہم ترین وجوہات میں شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ قرآن کا اہم ترین پیغام امت میں اتحاد ہے اور اس کا فقدان ثابت کرتا ہے کہ امت میں قرآن سے فاصلہ موجود ہے۔
اردنی حافظ قرآن نے انٹرنیٹ کی دنیا کو قرآن تعلیم کی ترویج کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہترین استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
وحید منور عزمی نے قرآن سے انس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: بلاشک قرآن سب پر اثر چھوڑتا ہے اور جو حفظ قرآن کرتا ہے اس کے اخلاق پر اس کا اثر پڑتا ہے مگر حفاظ اور قرآء حضرات کو کردار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران کے حفظ اور حسن قرآت مقابلوں کو قرآن فھمی کے لیے مقدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ مقابلوں میں تفسیر کا اضافہ بہترین اقدام ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے بچپن میں روایتی انداز میں حفظ پر کام شروع کیا اور خدا کے فضل سے ۱۴ سال کی عمر میں حفظ مکمل کرلیا۔
وحید منور عزمی ایران کے مقابلوں میں ارد کی نمایندگی کررہے تھے۔
انہوں نے ایران کے مقابلوں کو معیاری قرار دیتے ہوئے قرآنی اہتمام کو قابل تحسین قرار دیا۔/