امن مذاکرات میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ – افغانستان

IQNA

امن مذاکرات میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ – افغانستان

10:15 - May 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506088
بین الاقوامی گروپ-افغان صدر نے امن مذاکرات میں تعاون سے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز- «آریانانیوز» افغانستان کے مطابق افغان صدر محمداشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان  سے امن مذاکرات کے حوالے سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

عمران‌خان نے گفتگو میں امن اور صلح کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ افغان صدر کے اقتصادی تعاون منصوبوں سے متفق ہے۔

 

انہوں نے امن  اور اقتصادی امور پر گفتگو کے لیے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

 

اشرف غنی نے بھی عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: دونوں ممالک میں تعاون کی خواہش کو ہم نیک شگون سمجھتے ہیں اور دورے کی دعوت کو بھی قبول کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی زرائع سے تاریخ مقرر کی جائے گی۔/

3809156

 

نظرات بینندگان
captcha