ایرانی قونصلیٹ میں قرآنی نمائش اور افطار پارٹی

IQNA

ایرانی قونصلیٹ میں قرآنی نمائش اور افطار پارٹی

9:21 - May 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506113
بین الاقوامی گروپ- افطار پارٹی میں شیعہ سنی علما کے علاوہ اعلی حکام اور صحافیوں کی شرکت۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے قونصل جنرل سید محمد رفیعی نے اراکین بلوچستان اسمبلی، سیاسی رہنماؤں اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جبکہ اس موقع پر قرآنی فن پاروں کی نمائش بھی منعقد کی گئی ۔

  تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ میں  متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سید محمد رفیعی نے اپنی رہائش گاہ پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، تاجر شخصیات ،صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا، افطار ڈنر میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل، بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ خان زیرے، جمیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی حاجی اصغر علی خان ترین، احمد نواز بلوچ، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماؤں مولانا عبدالحق ہاشمی ، عبدالمتین اخونزادہ،  ڈاکٹر عطاء الرحمن، صابر خان پانیزئی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، جمیعت علمائے اسلام نظریاتی کے مولانا عبد القادر لونی، چمبر آف کامرس کے جمعہ خان بادیزئی، جمعہ خان نورزئی،  قاری انوار الحق حقانی،  انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، مولانا شفیق دولتزئی، مفتی سنزر سعید، رفو جان بڑیچ، سید حبیب اللہ شاہ بخاری، سردار خان رند، خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر کوروش عقدایی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایرانی قونصلیٹ میں قرآنی نمائش اور افطار پارٹی

ایرانی قونصلیٹ میں قرآنی نمائش اور افطار پارٹی

نظرات بینندگان
captcha