ایرانی حکومت تبدیل کرنے کی خواہش نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

IQNA

ایرانی حکومت تبدیل کرنے کی خواہش نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

13:45 - May 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506175
بین الاقوامی گروپ- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی حکومت میں تبدیلی نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ وہاں کوئی جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق جاپان کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران سے ممکنہ مذاکرات کے لیے جاپان کے اقدامات کی تعریف کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شنزو آبے کی جانب سے ایران کے معاملے میں ممکنہ مذاکرات کے لیے اٹھائے گئے اقدام کو سراہا۔

شنزو آبے کا کہنا تھا کہ 'مشرق وسطیٰ میں امن جاپان اور امریکا سمیت بین الاقوامی برادری کے لیے ناگزیر ہے۔'

واضح رہے کہ شنزو آبے آئندہ ماہ ایران کا ممکنہ دورہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں ایران کی حکومت میں تبدیلی نہیں چاہتا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ وہاں کوئی جوہری ہتھیار نہ ہوں'۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ اور شنزو آبے کے درمیان کئی گھنٹوں پر محیط ملاقات ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی موجودہ صدر اور سابق حکمران بارہا ایران میں نظام کی تبدیلی کی بات کرچکے ہیں تاہم ایران کی استقامت اور سخت جوابات کے بعد انکے رویے میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha