
ایکنا نیوز- جاپان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر آج جامع مسجد ٹوکیو
[مسجد ترک] میں قدس تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
قدس تقریب «آفلسطین کا مسقبل اور آوارہ مہاجرین» کے عنوان سے منعقد ہوگی جس سے جاپان میں ایران کے سفیر رحمانی موحد کے علاوہ فسطینی سفیر ولید علی صیام بھی خطاب کریں گے۔
قدس پروگرام کا آغاز چھ بجے ہوگی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا اور اسکے بعد فلسطینی سرزمین کی تاریخ جاپانی زبان میں پیش کی جائے گی اور اس کے بعد مقررین تقریب سے خطابات کا آغاز کریں گے۔/