
ایکنا نیوز- الجزیرہ نیٹ کے مطابق ٹورنٹو کے مسلمان سیکورٹی افیسر «وسیم جاوید» کی کوششوں سے
«سلام» مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو دہشت گردی کے مقابلے میں تحفظ فراہم کرانا ہے۔
وسیم جاوید لاء کے طالب علم بھی ہے جو اس وقت «سییکورٹی اور انسانی حقوق» کے شعبے میں مشغول تعلیم بھی ہے۔
اس مہم میں اسکولوں، مساجد اور عوامی مقامات پر حملے کے مقابلے میں دفاع کے طریقوں سے آشنا کرایا جاتا ہے۔
وسیم جاوید کا کہنا ہے کہ پروگرام صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ دہشت گردی کے مقابلے میں سب اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
یونس امام رکن مہم «سلام» کا کہنا ہے کہ اس مہم کے حوالے سے اب تک اسکولوں اور مساجد میں ستّر لیکچرز دیے جاچکے ہیں۔
کینیڈا کی مسلم کیمونٹی بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔/