کینیڈا؛ «ولینگٹن» کے مضافات میں پہلی مسجد کا افتتاح

IQNA

کینیڈا؛ «ولینگٹن» کے مضافات میں پہلی مسجد کا افتتاح

8:42 - July 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506320
بین الاقوامی گروپ- ولینگٹن شہر کے علاقے ارین میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کے پیش نظرمسجد تعمیر کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے گوئلف ٹوڈے کے مطابق ولینگٹن شہر کے مضافاتی علاقے ارین Erin میں مسجد کا افتتاح کیا گیا جہاں مسلمانوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

 

«دارالقمر» کے نام سے مسجد کو ایک قدیمی کلیسا کی جگہ تعمیر کی گئی ہے۔

 

مسجد کمیٹی کے انچارج«کاشف علی» جنکی کوششوں سے کلیسا کی خریداری کے بعد مسجد تعمیر کی گئی ہے کا کہنا ہے: اس مسجد کو اپنی والدہ جنکا نام قمر ہے کے نام سے منسوب کرکے دارالقمر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مسجد میں عبادت کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے تربیتی کلاسز بھی منعقد ہوں گی جبکہ میری خواہش ہے کہ غیر مسلموں کو بھی دعوت دی جائے تاکہ وہ مسجد میں آکر اسلام کے بارے میں جان لیں۔

 

مسجد کمیٹی کے ایک اور رکن «عاطف معین» کا کہنا تھا: میرا ایمان ہے کہ جب ہم مسجد بناتے ہیں تو اسکا اجر ہمیں مل جاتا ہے اور یہ بڑی خدمت ہے۔/

3824099

نظرات بینندگان
captcha